کم جونگ نے امریکہ کی ٹینشن میں اضافہ کردیا

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کی ٹینشن میں اضافہ کردیا، کم جونگ ان اس وقت روس کے دورے پر ہیں۔ایسے میں شمالی کوریا سے بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے ، جس سے ایک بار پھر جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے کم جونگ ان کے دورہ روس کے دوران بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے ، جس کے باعث شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ اپنے مشرقی ساحل سے شمالی کوریا نے ایک ‘نامعلوم بیلسٹک میزائل’ فائر کیا ہے ۔اس میزائل کے بارے میں جاپان کو علم ہے ، جاپان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق میزائل سمندر میں گرا ہے ۔شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیلسٹک میزائل ایسے موقع پر فائر کیا گیا ہے ، جب اس کے رہنماء کم جونگ ان روس میں موجود ہیں اور وہاں صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ ان میں اسلحہ کی فروخت کا ایجنڈا سرفہرست بتایا جاتا ہے ۔