کم عمر ارب پتی نوجوان اپنی دولت عطیہ کرنے کا خواہاں

   

نیویارک : سیموئیل بانک مین فرائیڈ 20 بلین ڈالر کی تخمینی دولت کے ساتھ دنیا کا سب سے کم عمر کرپٹو امیرترین شخص ہے۔بانک مین نے 2019 میں FTX کریپٹو کرنسی ایکسچینج کی بنیاد رکھنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔FTX پلیٹ فارم کی مالیت تقریباً 40 ارب ڈالر ہے اور بائننس جیسے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کے حریف ہیں۔بانک مین اپنی دولت غریب ممالک میں ضرورت مندوں کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنی سالانہ آمدن جو کہ ایک لاکھ ڈالر ہے کے سوا باقی رقم عطیہ کردے۔بانک مین نے پچھلے سال 50 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا، اور اس سال وہ ایک ارب ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔