حیدرآباد: شہر کے کنچن باغ میں گذشتہ دنوں کمسن بھائی بہن کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا جہاں ان بچوں کی قاتل ان کی سگی ماں ہی نکلی۔ پولیس نے ملزمہ گرفتار کرلیا ہے۔ انسپکٹرپولیس کنچن باغ وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 40سالہ محمد عبدالرحیم اپنی بیوی فرحت جبین اور ان کے دوبچے 15سالہ نیہا جبین اور14سالہ محمد عبدالعزیز کے ساتھ کنچن باغ میں مقیم ہیں۔ انسپکٹرنے بتایا کہ فرحت جبین گذشتہ چنددنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور اسے یقین تھا کہ اس کی موت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔
اور اسے یقین تھا کہ اس کے چلے جانے کے بعد اس کا شوہر محمد رحیم بچوں کی ٹھیک طرح سے نگہداشت نہیں کرسکے گا۔ اس لئے اس نے 26اکتوبر کی شام ان بچوں کو کثیر مقدار میں نیند کی گولیاں مشروب میں ملاکر پلانے کے بعد انہیں انسولین دیدی۔ بعد ازاں اس نے پیر سے بچوں کے گلے دبا دی۔ پولیس کنچن باغ نے گرفتارماں کو نامپلی کریمنل کورٹ میں کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔