حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کم عمر طالبہ سے بدسلوکی پر پولیس نے اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش ودیا نکیتن اسکول مائیلار دیوپلی کے پرنسپل جی شنکر نے نویں جماعت کی طالبہ کو صبح 5 بجے اسکول طلب کرکے اسے شام تک اسکول احاطہ میں موجود رہنے کیلئے مجبور کیا۔ اسکول اوقات کے دوران لڑکی سے پرنسپل بدسلوکی کررہا تھا اور مخرب الاخلاق الفاظ کا استعمال کیا۔ لڑکی نے اسکول پرنسپل کی اس حرکت کے بارے میں اپنے والدین کو بتایا جس کے بعد مائیلار دیو پلی پولیس میں شکایت کی گئی۔ب