حیدرآباد : کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال میں ملوث ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ملکاجگری پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھن کنچن للو عرف للو سبیسٹین جو ریلوے پروٹیکشن فورس کا عہدیدار ہے ملکاجگری کی ساکن کم عمر لڑکی کا گزشتہ 2 سال سے استحصال کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ظلم کا شکار لڑکی کو وہ اپنے موبائیل فون پر فحش فلمیں دکھایا کرتا تھا اور جنسی استحصال کیا کرتا تھا ۔ اس راز کو افشاء کرنے پر اُسے سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ لیکن لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کے برتاؤ میں اچانک تبدیلی دیکھنے پر اُسے وجہ دریافت کی اور اس بات کا پتہ چلنے پر ملکاجگری پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا ۔ ً