حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے ایک لارڈج سے کم عمر لڑکی اور چار لڑکوں کو حراست میں لے لیا جن میں دو کم عمر بتائے گئے ہیں ۔ لڑکی کو اپنے جھانسہ میں ڈال کر ان بدغماشوں نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی 13 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی تھی لڑکی کی والدہ نے بچی کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس میں درج کروائی تھی لڑکی کا تعلق مستقر سنگاریڈی سے بتایا گیا ہے ۔ 4 دسمبر کو لڑکی لاپتہ ہوئی تھی ۔ جب کہ ان بدغماشوں نے لڑکی کو 8 دسمبر کو اپنے جھانسہ میں لے لیا ۔ سکندرآباد بس اسٹیشن کے قریب گھوم رہی لڑکی سے ان بدغماشوں نے لڑکی سے بات چیت کی اور اس کو اپنے جال میں پھانس لیا اور ایک لارڈج میں لے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیل فون کے لوکیشن سے لڑکی کا پتہ چلایا گیا اور ایک لارڈج میں لڑکی کے ساتھ چار لڑکے موجود تھے ۔ ان میں دو کی عمر 9 سال اور دو کی عمر تقریبا 17 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس لارڈج میں کمرہ لڑکوں کو دینے والے شخص سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی امکان ہے کہ پولیس کم عمر لڑکوں کو کمرہ دینے والے لارڈج کے خلاف بھی کارروائی کرے گی ۔۔ ع