کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میستری کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک میستری کے خلاف پولیس ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رام نگر کی ساکن 17 سالہ کم عمر لڑکی سے دوستی کرتے ہوئے اُسی علاقہ کے ساکن ایک میستری نے جس کی شناخت ہری کی حیثیت سے کی گئی ہے، یہ گھناؤنی حرکت کی۔ کم عمر لڑکی کے والدین کا تعلق کرنول سے ہے اور وہ بھی مزدور پیشہ بتائے گئے ہیں۔ پولیس نلہ کنٹہ نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔