حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ پولیس نے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ لکشمن کار ڈرائیور ساکن شاہ میر پیٹ 7 سالہ کم عمر لڑکی کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے اسے سنسان علاقہ میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی ۔ وہاں سے گذرنے والی ایک خاتون اس گھنونی حرکت کو دیکھ کر چیخ و پکار کی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور لکشمن وہاں سے فرار ہوگیا ۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر شاہ میر پیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور لکشمن کو آج حراست میں لے لیا گیا ۔