کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی پر نوجوان کو 20 سال کی سزاء اور جرمانہ

   

حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملہ میں بھونگیر کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 20 سال کی سزا سنائی ہے۔ سال 2017 میں پیش آئے ترکا پلی پولیس کے ایک مقدمہ میں عدالت نے آج فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے 23 سالہ سریکانت کو 20 سال کی سزا اور 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ جولائی 2017 میں دی گئی شکایت پر سریکانت کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ترکا پلی پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ایک 17 سالہ لڑکی کی صحت اچانک بگڑ گئی تھی اور لڑکی کی والدہ نے جب بچی کو ہاسپٹل سے رجوع کیا تو اس کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہے اور جب لڑکی کی والدہ نے لڑکی سے پوچھا تو اس نے سریکانت کا نام بتایا جس نے لڑکی سے محبت کے نام پر شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی خواہش کو پورا کیا اور لڑکی کو حاملہ بنا دیا۔ ع