کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے کیس میں ملوث ایک ملزم نے علاقہ چکڑ پلی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ایس مہندرا جو خانگی ملازم اور چکڑپلی کے کرشنا نگر کا ساکن تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہندرا کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ وہ کم عمر لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملہ میں ملوث تھا ۔جو مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چکڑپلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔