حیدرآباد ۔ /4 اگست (سیاست نیوز) عنبرپیٹ پولیس نے کم عمر لڑکی کے اغواء میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ نوین ساکن پریم نگر اُسی علاقہ کی رہنی والی 17 سالہ کم عمر لڑکی سے شادی کے بہانے اُس کا اغواء کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا کہ نوین کم عمر لڑکی کے ساتھ دلسکھ نگر بس اسٹاپ سے بذریعہ بس دوسرے مقام منتقل کیا ۔ پولیس نے نوین کا کامیاب طور پر پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔