کم عمر لڑکی کے ساتھ دست درازی پر جِم ٹرینر کو سزا

   

حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) کم عمر لڑکی سے دست درازی کرنے والے جم کے کوچ کو قصور وار پائے جانے پر نامپلی کی پوکسو عدالت نے ملزم کو 3 سال کی سزا اور 7 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ جے سدرشن ساکن بوئن پلی اربن ڈانس ورلڈکے نام سے جوپیٹر کالونی بوئن پلی میں جم چلایا کرتا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے جم میں داخلہ لیا تھا اور اکثر ٹریننگ کیلئے جایا کرتی تھی۔ 31 مارچ 2021 کو حسب معمول لڑکی سدرشن کے پاس ٹریننگ کیلئے گئی تھی جہاں پر سدرشن نے لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی اور دست درازی کی۔ یکم اپریل کو متاثرہ لڑکی نے بوئن پلی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 354 اور پوکسو ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ لڑکی کو بھروسہ سنٹر منتقل کرتے ہوئے اس کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم سدرشن کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور مقدمہ کی سماعت کے بعد 12 ویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج ٹی انیتا نے ملزم کو قصوروار پائے جانے پر تین سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا۔ب