کم میچوں میں 24سنچریاں،اسٹیون اسمتھ براڈ مین کے بعد

   

لندن۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیون اسمتھ نے کم میچز میں24 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈان براڈمین کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ۔اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈکے خلاف پہلے ایشز ٹسٹ میں یادگار اننگز کھیل کرہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سابق اسٹار سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑا، اسمتھ نے 118ویں اننگز میں کریئر کی 24ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔بریڈمین نے یہ سنگ میل 66ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، ان سے قبل دیگر پوزیشنز کوہلی 123 اننگز اورتندولکر125اننگز کے پاس تھیں۔