کم وقت میں نارائن پیٹ کا ترقی یافتہ ضلع میں شمار

   

بی جے پی و کانگریس کارکنوں کی بی آر ایس میں شمولیت، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ منڈل کے مواضعات بنڈلہ گونڈہ ، کوٹاکونڈہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے 170 کارکنوں نے ایم ایل اے کیمپ آفس نارائن پیٹ پہونچکر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی سے ملاقات کی اور رکن اسمبلی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور بی آر ایس کی ریاست تلنگانہ میں منفرد ترقیاتی پروگراموں اور فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر رکن اسمبلی کی موجودگی میں بی آرایس پارٹی کھنڈوا پہن کر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی کئی ریاستوں کیلئے ایک مثال کے طور پر کھڑے ہونے پر فخر ہے ۔ ہم پچھلے 7سالوں میں جو کام انجام دئے ہیںوہ سابقہ حکومتیں 50 سالوں میں انجام نہیں دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ ہیں اور عوام ہی ہماری طاقت ہے ۔ ہم نے ریکارڈ وقت میں ایک پسماندہ مقام نارائن پیٹ کو ایک ایک کرکے بنیادی ترقی کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کی ترقی کیلئے مسلسل کام کرتے رہے ہیں۔ عوام کی امنگوں کو سمجھنے کیلئے اور اس خطہ کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے جو چیزیں درکار ہیں ۔ اس کو پورا کرنے کیلئے ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ چنانچہ آج نارائن پیٹ ریاست کے ترقیاتی یافتہ اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس پروگرام میں منڈل کے عوام نمائندے قائدین اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔