کم پانی سے کاشت کیلئے کسانوں میں شعور پیدا کرنے کی ہدایت

   

نظام آباد میں عہدیداران کا اجلاس ، ضلع کلکٹر رام موہن راؤ کی مخاطبت

نظام آباد:9 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے آج پرگتی بھون میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبل از اقدامات کرنے کی صورت میں فصلوں کے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں یہ آج عہدیداروں سے مخاطب کے دوران کہا کہ گذشتہ قبل از کئے گئے اقدامات کی وجہ سے فصلوں کا نقصان نہیں ہوسکا خاص طور سے مکئی ، کپاس کے کسانوں میں شعور بیداری کی گئی تھی اور دوسرے اضلاع سے نظام آباد میں کم نقصان ہوا ہے اور کسانوں میں شعور بیداری کے باعث نقصان سے محفوظ رہے ہیں ۔ کسانوں کو شعور بیداری کے ساتھ ساتھ کاشتکاری پر رائے دیں ۔کس طرح کی کاشتکاری کرنے کی صورت میں نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس کیلئے تمام عہدیدارمشترکہ طور پر مل کر کام کریں ۔ نظام آباد ضلع میں جاریہ سال 22 منڈلوں میں کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے لہذا اس طرح کی فصل ریزی تین علاقوں میں کرنا چاہئے اس بارے میں کسانوں کو واقف کروائیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ کسانوں کے جامع سروے کی مکمل سروے کرلی گئی ہے لہذا جلداز جلد ان تفصیلات کو آن لائن میں اپ لوڈ کریں اس خصوص میں ہر دن ریاستی سطح کے عہدیدار جائزہ لے رہے ہیں لہذا خصوصی طور پر اقدامات کریں ۔ کاشت کے مطابق کھاد اور تخم کسانوں کو دستیاب رکھیں اور اس کی قلت پیدا ہونے نہ دے ۔بغیر لائسنس یافتہ افراد کھاد اور تخم فروخت کرنے کی شکایتیں وصول ہورہی ہے لہذا عہدیدار تنقیح کرتے ہوئے اس طرح کے افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔ جل شکتی یوجنا ابھیان کے تحت مرکزی حکومت کے سینئر عہدیداروں کی ٹیم ضلع کا دورہ کررہی ہے پانی کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور موجودہ پانی کے استعمال اور زیادہ سے زیادہ فصلوں کیلئے استعمال کیلئے پروگرامس کو انجام دیا جارہا ہے ۔ محکمہ زراعت کے عہدیدار اس خصوص میں کسانوں میں شعور بیداری کرتے ہوئے کم پانی سے کاشتکاری کیلئے ترغیب دیں ۔ تلنگانہ ہریتا ہرم میں اس سال کے نشانہ کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ تمام عہدیدار اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ شخصی طور پر شجرکاری کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر اس موقع پر فصلوں کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے پوسٹرس بھی رسم اجراء کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اگریکلچر آفیسر کے علاوہ ہارٹیکلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نرسمہا راج کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔