کنال کی تعمیرکے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

   

جگتیال۔/5 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع ملیال منڈل میںایس آر ایس پی وردھا کالوا سے کاکتیہ کنالkM90 لمباڑی بلی موضع کو منسلک کنال D60 اورD94 کنال کی تعمیر میں اراضیات کا نقصان ہو نے والے متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پررٹی کی جانب سے سینئر قاید یم یل سی جیون ریڈی نے اپنی رہاہشگاہ سے ضلعی صدر اے لکشمن کمار کی قیادت میں ایک ریالی کے ذریعہ آرڈی آو آفس پہنچ کر آرڈی او جی نریندر کو ایک تحریری یاداشت حوالے کیے اور انھیں متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گزشتہ چھ ماہ قبل کنال کی تعمیر کیلئے 56 ایکٹر اراضی کو 8 کروڑ کے عوض اپنی ذاتی طور پر حوالے کی رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرتے ہوئے ریاست کو قرض کے بوجھ میں ڈال کر غیر ضروری پراجیکٹس کی تعمیرات کا الزام لگایا۔اس موقع پر چپہ دنڈی حلقہ انچارج میڈ پلی ستیم اور بنڈہ شنکر ناگہ بھوشنم اور کونسلرس راجندر درگیا جیون اور ٹاون پریسیڈینٹ کتہ موہن مکثر علی نہال ،ریاض کے علاوہ دیگر موجود تھے۔