اوٹاوا22مئی (یو این آئی) کناڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے مغربی کنارے میں ایک سفارتی مشن کے قریب اسرائیلی دفاعی فورسز کی طرف سے انتباہی فائرنگ کے معاملے میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے ۔ شریمتی آنند نے گزشتہ روز کہا کہ وہ مغربی کنارے میں سفارتی دورے کے قریب اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے انتباہی فائرنگ کے معاملے میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر رہی ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ جب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے فائرنگ کی، اس وقت چار کینیڈین اہلکار وفد کا حصہ تھے ۔شریمتی آنند نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے بدھ کے روز رام اللہ میں کینیڈین مشن کے سربراہ سے بات کی اور یہ جان کر تسلی ہوئی کہ کینیڈین ٹیم محفوظ ہے ۔