کندرانے فحش فلموں کی کمائی سٹے بازی میں لگائی،پولیس کادعویٰ

   

ممبئی: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو آج ممبئی کی فورٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ممبئی پولیس نے ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ فحش فلم معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کرن بھڑوے نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ فحش فلموں سے حاصل کی گئی رقم آن لائن سٹے بازی کے لئے استعمال ہوئی تھی۔پولیس نے عدالت کے سامنے مزید دلائل رکھے، جس کے بعد راج کندرا اور ریان تھورپے کو 27 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔