حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) مضافاتی علاقہ کندکور علاقہ پیش آئے سڑک حادثہ میں 45 سالہ شخص آٹو کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سندیپ کمار 18 مئی کو اپنے دوست رومیو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار مہیندرا آٹو نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سندیپ کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ رومیو شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کندکور نے آٹو ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ب