کنر اکھاڑا کے لکشمی نارائن کے سیاسی میدان میں اترنے کی قیاس آرائیاں

   

Ferty9 Clinic

پریاگ راج۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کنر اکھاڑا کے اچاریہ مہا منڈلیشور لکشمی نارائن ترپاٹھی اترپردیش کے الہ آباد پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا انتخاب لڑسکتی ہیں۔کنر اکھاڑا ذرائع کے مطابق مہامنڈلیشور بی جے پی اور انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈروں سے اس ضمن میں تبادلہ خیال کرر ہی ہیں۔نیز آج صبح وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق دہلی سے ان کی واپسی کے بعد ہی اس بارے میں مطلع صاف ہوگا اور وہ اپنی امیدواری کا اعلان کرسکتی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ لکشمی نارائن ترپاٹھی نے چار سال قبل اجین کے کمبھ میں کنر اکھاڑا کی بنیاد رکھی تھی نیز اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے احتجاج کے باجود انہوں اس سال کے کمبھ میں‘‘دیواتوا یاترا’’ نکالی تھی۔