کنسرٹس پر پابندی ،سونو نگم کا اظہار افسوس

   

بنگلورو: پلے بیک گلوکار سونو نگم نے کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس (کے ایف سی سی) کی جانب سے ریاست میں کسی بھی میوزیکل پروگرام میں پرفارمنس پر پابندی لگانے کے اعلان کے بعد افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سونو نے منگل کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ کرناٹک سے معذرت۔ آپ کے لیے میری محبت میری انا سے بڑی ہے ۔ ہمیشہ آپ سے محبت کرتا ہوں۔کے ایف سی سی کا یہ فیصلہ ریاست میں سونو کے کنسرٹس سے متعلق تنازعہ کے تناظر میں آیا ہے ، جس میں گلوکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں زبان کے نام پر اسٹیج پر دھمکی دی گئی تھی۔ کے ایف سی سی نے الزام لگایا کہ سونو نے ایسے تبصرے کیے جو کنڑ کے تئیں تضحیک آمیز سمجھے گئے تھے اور ان پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی۔کے ایف سی سی کے صدر ایم نرسمہالو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موسیقاروں کے چیمبر نے اجتماعی طور پر ان کے ساتھ تمام وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے ۔ اس میں ان پر کوئی بھی گانا گانے اور کسی بھی پروگرام کے انعقاد پر پابندی شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ معاملہ ختم ہو گیا اور میں نے ایک گھنٹے سے زیادہ کنڑ زبان میں گانا گایا، یہ سب سوشل میڈیا پر ہے ۔