حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) کنسلٹنسی کے آڑ میں بے روزگار نوجوانوں کو لوٹنے اور دھوکہ دینے والوں کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملازمت کے نام پر انٹرویو اور فی کس 3 تا 5 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے دھوکہ دیا جارہا تھا۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مفرور بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک پر واقع سونی چیامبرس کی چوتھی منزل پر ایک آفس کو دیویا اور منوج نے قائم کیا۔ فیوشن فیوچر ہب کے نام سے کنسلٹنسی کو قائم کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر دن 20 تا 30 افراد کے انٹرویو لئے جاتے تھے اور فی کس امیدوار 3 تا 5 ہزار روپے حاصل کئے گئے۔ پولیس نے کنسلٹنسی کے ڈائرکٹرس راجو، وائبھو، ڈیویڈ، ہریش کو گرفتار کرلیا۔ ع