نئی دہلی: دہلی میٹرو میں ناچنے، گانے اور سیٹوں کے لیے لڑنے کے ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتے ہیں لیکن اس بار دہلی کی میٹرو میں کچھ ایسا ہوا، جسے سن کر میٹرو میں سفر کرنے والے اکیلے لڑکوں کے چہرے کھل اٹھے۔جیون ساتھی ڈاٹ کام میٹرو کے اندر ہونے والے اعلانات میں کنوارے مسافروں کو شادی کی پیشکش کی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی میٹرو کے اندر اعلان کے دوران رقص اور گانے نہ کریں۔ وہ میٹرو میں ناچیں اور نہ گائیں، براہ راست جیون ساتھی ڈاٹ کام پر آئیں اور اپنی شادی میں ڈانس کرنے کا موقع حاصل کریں۔اس ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ بھی چونک گیا ہے اور صارفین کمپنی کی پروموشن حکمت عملی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ایک اور اعلان میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اگلا اسٹیشن دائیں طرف کھلے گا اور کرکٹ کے شائقین جیسے وفادار شراکت دارجیون ساتھی ڈاٹ کام پر ملیں گے۔ سیٹ نہ ملنے سے متعلق تیسرے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اگر سنگل مرد مسافروں کو سیٹ نہیں ملتی ہے تو جیون ساتھی داٹ کام پر آجائیں، ہم آپ کو پویلین پر بیٹھنے کا موقع دیں گے میٹرو کے اندر کیا گیا اعلان انٹرنیٹ صارفین کو بھی کافی پسند آرہا ہے۔