کنول کی علامت نئے پاسپورٹس پر مخصوص شناخت

   

Ferty9 Clinic

٭ وزارت اُمور خارجہ نے کہا ہے کہ کنول کی علامت نئے پاسپورٹس پر توسیعی سکیورٹی فیچر کا حصہ ہوگا تاکہ جعلی پاسپورٹس کی شناخت کی جاسکے۔ اِس کے علاوہ دیگر قومی علامتوں کو بھی باری باری استعمال کیا جائے گا۔ مودی حکومت نے مجموعی طور پر انڈین پاسپورٹس میں 6 بڑی تبدیلیاں متعارف کی ہیں جن میں نمایاں کنول کے پھول کی علامت ہے۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ پرانے پاسپورٹس سے تقابل کریں تو نیا پاسپورٹ سکیورٹی اور اصلیت کے معاملہ میں کافی بہتر ہوگا۔ نئے کوڈس اور سکیورٹی چپ بھی استعمال کئے جائیں گے۔ لوک سبھا میں گزشتہ روز اپوزیشن ارکان نے پاسپورٹس پر کنول کی علامت کا مسئلہ اُٹھایا۔ کانگریس ایم پی ایم کے راگھون نے مطالبہ کیاکہ اِس طرح کے پاسپورٹس زعفرانیت پھیلانے کا اقدام ہے جس سے دستبرداری ہونی چاہئے۔