لکھنؤ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاپولر فرنٹ آف انڈیا یوپی کے اڈھاک کمیٹی کنوینر وسیم احمد کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ 16 ڈسمبرکو لکھنؤ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ وسیم احمد کو پولیس تحویل میں لیا گیا تھا اور اِنھیں دو ہفتوں کے بعد ضمانت دی گئی ہے۔ اِس کیس میں دیگر کارکنوں جیسے دارا پوری شعیب، صدف ظفر وغیرہ بھی ماخوذ کئے گئے ہیں۔ وسیم احمد کو نئے مقدمات میں ماخوذ کرتے ہوئے مزید جیل میں رکھا گیا تھا۔ وسیم احمد نے جیل میں تقریباً 40 دن گزارے ہیں۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری محمد علی جناح نے کہاکہ اِن کی رہائی سے ریاستی حکومت کی سازش آشکار ہوگئی ہے۔