شملہ:ہماچل پردیش کے کنّور ضلع میں بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کے واقعہ کے بعد اب تک 15 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جب کہ 20 دیگر اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ملبے میں دبے 200 میٹر کے دائرے میں پھنسے 20 سے زائد لوگوں کو نکالنے کے لیے کئی ایجنسیوں کی مدد سے بچاو مہم جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز لینڈ سلائڈنگ کے واقعہ میں ایک ٹرک، ایک ریاستی روڈ ویز بس اور دیگر کچھ گاڑیاں دب گئیں تھیں۔ جو ریاست کی راجدھانی شملہ سے تقریباً 180 کلو میٹر دور نگلساری کے پاس شملہ-ریکانگ پیو شاہراہ کے ایک حصے پر تھے۔