چیف سکریٹری آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ میں طلبی
حیدرآباد۔/8 مارچ، (سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے کنٹراکٹرس کو کام کی تکمیل تک رقومات کی عدم اجرائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ایسا رہا تو کوئی کنٹراکٹر کام کیلئے آگے نہیں آئیگا۔ ہائی کورٹ نے کنٹراکٹرس کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیا۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ سابق میں کئے گئے کاموں کے بلز کی عدم اجرائی سے کنٹراکٹرس مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہائی کورٹ نے جو اس معاملہ کی پہلے سماعت کرچکا ہے، چیف سکریٹری سمیر شرما کو طلب کیا۔ چیف سکریٹری کی حاضری کے بعد بلز کی ادائیگی میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا گیا۔ چیف سکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ترجیحی بنیادوں پر بلز کی اجرائی سے واقف کرایا۔ عدالت نے چیف سکریٹری سے کہا کہ کاموں کے بلز کی بروقت اجرائی کیلئے محکمہ جات کے سکریٹریز کو ہدایت دی جائے۔ ر