کنٹراکٹر سے رشوت کا حصول، واٹر بورڈ کا جنرل منیجر گرفتار

   

حیدرآباد۔ کنٹراکٹر سے رشوت قبول کرنے والے واٹر بورڈ کے جنرل منیجر کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آج ایک اہم کارروائی میں چوان شیام سندر نائیک جنرل منیجر آپریشن اینڈ مینٹننس بوڈ اپل حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو 20 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے ان کے چیمبر میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی نے بتایا کہ اے سرینواس کنٹراکٹر جس نے شکایت کی تھی کہ اس عہدیدار نے کنٹراکٹرس کو بلز کی منظوری اور سرکاری مدد کیلئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کنٹراکٹر کی جانب سے کام کئے گئے 15 بلز التواء تھے جس کی منظوری کیلئے رقمی مطالبہ کیا تھا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے گرفتار عہدیدار کو اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔