کنٹراکٹ اساتذہ کا احتجاج۔دو خواتین اچانک بے ہوش

   

حیدرآباد14ستمبر(یواین آئی) حل طلب مطالبات کی تکمیل بالخصو ص خدمات کوباقاعدہ بنانے کے مطالبہ پر یونیورسیٹیوں کے کنٹراکٹ اساتذہ کے احتجاج میں دو خواتین اچانک بے ہوش ہوگئیں۔یہ دھرنا کل پرجابھون پر کیا گیا۔ان اساتذہ نے خدمات کوباقاعدہ بنانے پر زور دیا۔ 12 جامعات کے 300 کنٹراکٹ اساتذہ پرجا بھون کے قریب پہنچے تھے تاکہ اس سلسلہ میں نمائندگی کی جاسکے ۔