نظام آباد :16/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی آر ٹی یو کے ضلع صدر کرپال سنگھ نے بتایا کہ کنٹریکٹ اساتذہ جو DSC-2008 کے ذریعے منتخب ہوئے تھے ان کے تنخواہوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری دی گئی ہے اور انہیں کنٹراکٹ زمرے میں تقرر کیا جائے گا اور ہر ماہ31,040روپئے مقررہ ہے کیا گیا اور کوئی دیگر الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔مدت ملازمت: ہر سال کے آخری ورکنگ ڈے پر ملازمت ختم کر دی جاتی ہے اور اگلے تعلیمی سال کے آغاز پر ضرورت کے مطابق دوبارہ تقرری کی جاتی ہے۔ دیگر کنٹریکچوئل ملازمین کی طرح تعطیلات ہوں گی۔ ہر سال نیا معاہدہ کروانا ہوگا۔تنخواہ کی ادائیگی IFMIS کے ذریعے کی جائے گی۔ جس پر پی آر ٹی یو کے ضلع صدر کر پال سنگھ نے حکومت سے اظہار تشکر کیا اور ان اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 ماہ کے جدوجہد کے بعد حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔