حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : کملا نہرو پالی ٹکنیک فار ویمن ، نمائش میدان ، نامپلی حیدرآباد کو تعلیمی سال 2019-20 کے لیے کنٹراکٹ اساس پر بی ای / بی ٹیک ان سیول ، الیکٹرانکس ، کمپیوٹرس ، اور بی فارم ، بی آرک ، ایم بی اے ، ایم کام اور ایم اے انگلش کوالیفکیشن کے ساتھ فیکلٹی کی ضرورت ہے ۔ ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی میں ڈگری / ڈپلومہ ان ہوٹل مینجمنٹ / ایم ایس سی ان نیوٹریشن / گارمنٹ ٹکنالوجی اور فزکس / کیمسٹری / میاتھمیٹکس میں ایم ایس سی فرسٹ ڈیویژن اور سسٹم ایڈمنسٹریٹر ، کمپیوٹرس میں ڈگری ہولڈر اور لائبریرین ، ماسٹر ان لائبریری انفارمیشن اینڈ سائنس کی ضرورت ہے ۔ اہل امیدوار 20 جولائی یا اس سے قبل 10 تا 3 بجے دن تعلیمی سرٹیفیکٹس کی کاپی کے ساتھ شخصی طور پر درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔۔
