کنٹراکٹ خدمات کو مستقل کرنے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

میدک3/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے دفتر معتمدی کے افتتاح کے موقع پر ریاست کے جونیر وڈگری کالجس میںکنٹراکٹ بنیاد پر برسرخدمت سینئر لیکچررس کی خدمات کو مستقل باقاعدہ بناتے ہوئے احکامات کی اجرائی پر کنٹراکٹ لیکچررس کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔میدک تلنگانہ بھون پر منعقدہ کلیان لکشمی و شادی مبارک کے منظور شدہ امدادی چیکس کی تقسیم کے موقع پر مقامی لیکچررس کا ایک وفد لیکچررس ایسوسی ایشن کی وائس پریسیڈنٹ فرزانہ جبین کی قیادت میں لیکچررس نے پدما دیویندر ریڈی کی گلپوشی کی اور حکومت تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح یہی وفد قبل ازیں سدی پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر خزانہ و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ سے بھی ملاقات کرتے ہوے تہنیت پیش کی۔اس موقع پر فرزانہ جبین نے کنٹراکٹ نظام کے تحت خدمات انجام دینے والے لیکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے پر ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ۔وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی وزیر خزانہ ہریش راؤ۔رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر رڈی سے اظہار تشکر کیا۔
مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی ستائش
ظہیرآباد – 3/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن کے رکن محمد تنویرالدین نے میونسپلٹی ظہیر آباد کے بلدی حلقہ شانتی نگر میں واقع مسجد فردوس کے پاس فری میڈیکل کیمپ چلا رہے ڈاکٹر صلاح الدین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ خدمتِ خلق ہی عبادتِ خدا ہے اور آج جب کہ علاج و معالجہ کے نام پر دولت بٹوری جارہی ہے ۔ مفت طبی خدمات فراہم کرنا جرا ء تمندانہ اقدام ہے – ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوگ ان کی ٹیم کو خدمت کرتے ہوئے دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے مزید سرویس پروگرام کرنے کے لئے اپنا تعاون فراہم کریں گے۔اس موقع پر سابق کونسلرز محمد عبداللہ ، محمد جہانگیر قریشی ، سابق معاون رکن بلدیہ محمد اکبرالدین درگاہی ، سابق اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر سید احمد ، محمد اسمعیل زبیر ایڈوکیٹ ، محمد ساجد، محمد اکرم، محمد زبیر ، محمد رزاق ،محمد علی اور دووسرے موجود تھے –