کنٹراکٹ لکچرارس کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ

   

نئی پی آر سی کے تحت بیسک پے ادا کی جائے گی ، محکمہ فینانس نے احکامات جاری کئے
حیدرآباد :۔ ریاست میں سرکاری و خانگی جونیر ڈگری ، پالی ٹیکنیکس کالجس میں کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے والے لکچرارس کو نئے پی آر سی کے ( بیسک پے ) دینے کا محکمہ فینانس نے فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ حکومت کے اس تازہ فیصلے کے بعد ریگولر لکچرارس کو جو ( بیسک پے ) حاصل ہورہا ہے وہی بیسک پے کنٹراکٹ لکچرارس کو حاصل ہوگا ۔ نویں اور دسویں پی آر سی کے تحت بیسک منیمم ٹائم اسکیل حاصل ہوگا ۔ جونیر کالجس میں خدمات انجام دینے والے تقریبا 3600 کنٹراکٹ لکچررس کو کو ماہانہ 37,100 روپئے تنخواہ حاصل ہورہی تھی تازہ احکامات کے بعد اب انہیں 54,220 تنخواہ حاصل ہوگی ۔ ڈگری کالج میں خدمات انجام دینے والے 850 کنٹراکٹ لکچررس کو ماہانہ 40,270 روپئے تنخواہ حاصل ہورہی تھی اب انہیں ماہانہ 58,850 روپئے تنخواہ حاصل ہوگی ۔ پالی ٹیکنیک کالجس میں 450 کنٹراکٹ لکچرارس خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ماہانہ 40,250 روپئے تنخواہ حاصل ہورہی ہے ۔ تازہ احکامات کے بعد ان کی تنخواہ بڑھ کر 58,850 روپئے ہوجائے گی ۔ محکمہ فینانس نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حدود میں واقع کالجس میں گھنٹوں کے حساب سے خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ لکچرارس کے اعزازی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ پارٹ ٹائم جونیر لکچرارس ، سرکاری و خانگی جونیر و ڈگری کالجس میں گیسٹ فیکلٹی کی طرح خدمات انجام دینے والے لکچرارس کی اعزازی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔۔