نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے رولنگ دی ہیکہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ تک کنٹراکٹ ملازمین کو وسعت دی جانی چاہئے۔ جسٹس یو یو للت اور جسٹس اندو ملہوترہ نے کہا کہ ایسے ملازمین جو کسی کمپنی سے راست یا بالواسطہ طور پر تنخواہیں وصول کرتے ہیں وہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ قانون کے تحت اس فنڈ کے فوائد کے مستحق ہوں گے۔ تیل کے شعبہ میں استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹرس کی تیاری و دیکھ بھال کرنے والی کمپنی پون ہنس لمیٹیڈ کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے یہ رولنگ دی ہے۔ یہ کمپنی اپنے ملازمین کو یونین ’’ایویئشن کرمچاری سنگٹھن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔