کنٹراکٹ پر کاشتکاری کا کوئی منصوبہ نہیں

,

   


ممبئی : پنجاب میں کسانوں کے احتجاجوں کے درمیان اپنے مواصلاتی ٹاورس کو نقصان پہنچائے جانے کے چند روز بعد مکیش امبانی زیرقیادت ریلائنس انڈسٹریز نے کہا ہے کہ اِس نے ماضی میں کارپوریٹ یا کنٹراکٹ پر مبنی کاشتکاری کا کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی اِس بزنس میں داخلہ کا کوئی منصوبہ ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے وضاحت کی کہ اُس نے پنجاب / ہریانہ یا کہیں بھی کوئی زرعی اراضی نہیں خریدی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ جب سے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج شروع ہوا ہے، ریلائنس کمیونکیشن ٹاورس کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔