کنٹراکٹ پر 184 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

   

حیدرآباد ۔3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن (DME) نے مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجس اور گورنمنٹ جنرل ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ اساس پر ایک سال کی مدت کیلئے پروفیسرس اور اسوسی ایٹ پروفیسرس کے 184 پوسٹس پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 184 پوسٹس میں 84 پروفیسرس اور 103 اسوسی ایٹ پروفیسرس کے پوسٹس ہیں جن کی تنخواہ بالترتیب 1,90,000 روپئے اور 1,50,000 روپئے ہوگی۔ اس کیلئے انٹرویوز 9 ڈسمبر کو ہوں گے۔ امیدواروں کے انتخاب کی قطعی فہرست 12 ڈسمبر کو جاری کی جائے گی۔

اناٹومی، فزیالوجی اور بائیوکیمسٹری کے فیکلٹی کو کنسالیڈیٹیڈ معاوضہ کے علاوہ خصوصی ترغیب کے طور پر ماہانہ 50 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے۔