جموں،18مئی(یو این آئی) لائن آف کنٹرول کے سبجیان سیکٹر ضلع پونچھ میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے اتوار کو بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ممکنہ دراندازی کی کوششوں یا مشکوک نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چمبڑ کناری، جو لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع ایک حساس علاقہ ہے ، میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے بعد فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔