کنٹونمنٹ فوجی جوانوں نے سڑکوں سے درخت ہٹایا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔22اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کنٹونمنٹ میں تعینات ہندستانی افواج کے جوانوں نے شہر میں تیز ہواؤں کے سبب گرنے والے درختوں کی صفائی کے لئے ہنگامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ سکندرآباد کے علاقہ بالخصوص کنٹونمنٹ میں واقع سڑکوں پر درختوں کے گرنے کے ساتھ ہی فوجی جوان حرکت میں آگئے اور درختوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے علاوہ علاقہ میں برقی سربراہی کو بحال کروانے میں مصروف ہوگئے ۔ اچانک تیز ہواؤں اور بارش کے سبب سکندرآباد کے کئی علاقوں میں درختوں کے اکھڑ جانے کی شکایات موصول ہوئی۔