رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے ایک کروڑ فنڈس مختص کئے
حیدرآباد: کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے سکندرآباد کنٹونمنٹ کے حدود میں کووڈ ہاسپٹل بلارم کا افتتاح انجام دیا ۔ ریونت ریڈی نے اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ترقیاتی فنڈ سے ہاسپٹل کے لئے ایک کروڑ روپئے منظور کئے ۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم اپنے دوستوں کے ذریعہ 50 بستروں کے دواخانہ کے لئے فنڈس اکھٹا کئے گئے ۔ حیدرآباد کنٹومنٹ علاقہ میں کورونا کے علاج کا یہ پہلا ہاسپٹل ہے جس کے نتیجہ میں مقامی افراد کو گاندھی ہاسپٹل سے رجوع ہونے ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ہاسپٹل میں آکسیجن سے مربوط 50 فیڈس کا انتظام ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اس ہاسپٹل میں حلقہ کے عوام کے لئے ٹیکہ اندازی کا انتظام کریں گے۔ انہوں نے بہت جلد 100 آکسیجن بیڈس کے ساتھ کووڈ ہاسپٹل کے قیام کا تیقن دیا ۔ انہوں نے بیرونی عطیہ دہندگان سے اظہار تشکر کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کے عوام کورونا کے علاج کے لئے خانگی دواخانوں سے رجوع ہونے پر مجبور ہیں۔ سرکاری دواخانوں میں علاج کی بہتر سہولتیں موجود نہیں ہے۔ سکندرآباد کنٹومنٹ بثورڈ کے نائب صدر مہیشور ریڈی نے کہا کہ نئے ہاسپٹل کے قیام سے علاقہ کے عوام کو سہولت ہوگی ۔ دفاعی تحقیق کے ادارہ ڈی آر ڈی او نے 100 آکسیجن سلینڈرس کا عطیہ دیا ہے ، ان میں سے 50 سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کئے گئے۔