لندن ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک کنٹینر سے برآمد کی جانے والی 39 نعشیں چینی باشندوں کی ہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی شناخت کا تعین کیا جارہا ہے۔ نعشوں سے بھرا کنٹینر برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ایسکس میں ملا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کنٹینر بلغاریہ سے آیا تھا۔ ٹرک کا ڈرائیور شمالی آئرلینڈ کا 25 سالہ نوجوان ہے جو پولیس کی تحویل میں ہے۔