کنٹینر ٹرکس میں چھپ کر آبائی مقام جانے 300 مزدوروں کی کوشش

,

   

ممبئی ۔27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا پولیس نے دو کنٹینز ٹرکس کو روک کر تلاشی لی جس میں 300نقل مقام کرنے والے ورکرس کو بھرکر لیجایا جارہا تھا ۔ ظاہری طورپر ٹرکس میں اشیاء ضروریہ تلنگانہ سے راجستھان منتقل کی جارہی تھیں لیکن ٹرکس میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو لیجایا جارہا تھا ۔ پولیس یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی کیونکہ ورکرس نے اپنے آبائی مقام جانے کیلئے سفر کا یہ خطرناک طریقہ اختیار کیا ۔ لاک ڈاؤن سے پریشان یہ مزدور کسی بھی طرح اپنے آبائی مقام واپس ہونا چاہتے تھے ۔ پولیس نے یووت محل ضلع کی سرحد پر ان ٹرکس کو روک کر جانچ کی ۔ پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے ۔