کنٹینمنٹ زون میں 30% کورونا سے خود ہی صحتیاب

   

نئی دہلی۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ نے ایک سروے کیا ہے جس میں انھوں نے پایا ہے کہ کنٹنمنٹ زون یعنی وہ علاقے جہاں پہلے سے کورونا کیس ہیں، یہاں ہر تیسرا شخص کورونا انفیکشن کا شکار ہے۔ لیکن انفیکشن کا پتہ چلے بغیر ہی مریض ٹھیک بھی ہو گئے ہیں۔آئی سی ایم آر کے سروے کی بنیاد پر ‘جن ستّا’ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنٹنمنٹ زون میں رہنے والی 30 فیصد آبادی کو کورونا ہوا اور وہ لوگ انفیکشن زدہ ہو کر اپنے آپ ٹھیک بھی ہو گئے۔ اس کا انکشاف سیرو-سروے سے ہوا ہے۔ ان میں وہ مریض بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی علامت دکھائی نہیں دیں ہیں۔ ساتھ ہی سروے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی قوت مدافعت بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں کنٹنمنٹ زون میں رہنے والے لوگوں میں ہرڈ امیونٹی ڈیولپ ہو سکتی ہے۔