حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق کل رات یوٹرن لینے کے دوران پیش آئے حادثہ میں دو افراد 25 سالہ وجئے کمار اور 22 سالہ شری رام ساکنان سعیدآباد لاری کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔