حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) کنچن باغ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اکھل 22 سالہ ،مدھو 24 سالہ اور شیو کمار تینوں ایک بائیک پر دوستوں کیساتھ شراب نوشی کے بعد گھر واپس ہورہے تھے کہ وکاس اسکول کنچن باغ کے قریب گاڑی پھسل گئی اور تینوں بائیک سے نیچے گر گئے جس کے نتیجہ میں اکھل اور مدھو برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ اور شیوا کمار شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ کنچن باغ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں مہلوکین کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔ ش