حیدرآباد ۔16۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سنگین واردات میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس کا یہ کہنا ہے کہ بیو کے کردار پر شبہ کے نتیجہ میں یہ قتل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ثناء سلطانہ کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی، 36 سالہ محمد مظہر خاں سے ہوئی تھی اور وہ حافظ بابا نگر سی بلاک کے ساکن ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مظہر خاں اور ثناء سلطان کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور تین دن قبل شوہر نے اپنے بچوں کو ننہیال کے پاس بھیج دیا تھا ۔ انسپکٹر کنچن باغ پولیس اسٹیشن جے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ مظہر خاں اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں وہ اپنی بیوی ثناء پر چاقو اور بلیڈ سے حملہ کر کے قتل کردیا ۔ یہ قتل کا پتہ اس وقت چلا جب ثناء سلطانہ کے والد محمد یوسف نے اپنی بیٹی کو مسلسل فون کرنے کے باوجود بھی اس کا جواب حاصل نہیں ہوا اور بیٹی کے سسرال پہنچنے پر اس کی نعش خون میں لت پت پائی گئی ۔ پولیس کنچن نے مقتول کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ شوہر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔