بنگلورو :کنڑ سنیما دنیا کے مشہور اداکار ستیہ جیت کا ہفتہ کی دیر رات انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے ۔اداکار فالج کا دورہ پڑنے کے بعد گذشتہ چھ دنوں سے بورنگ اسپتال میں داخل تھے ۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ ان کا رات دو بجے کے قریب انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر بعد ادا کی گئیں۔معلومات کے مطابق ان کے ایک ٹانگ میں گینگرین کی بیماری تھی۔ انھیں یرقان ہو گیا تھا ، جس کے بعد وہ ٹھیک نہیں ہو سکے ۔ستیہ جیت کا اصل نام سید نظام الدین تھا۔ انہوں نے کئی کنڑ فلموں میں کام کیا تھا۔