کنڑ اداکار ہولیونا کا کورونا وائرس سے انتقال

   

بنگلو۔کنڑ فلموں کے بہترین اداکار ہولیونا گنگادھر کو کورونا وائرس‘کووڈ-19’سے متاثر ہونے کے سبب یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 70سال کے تھے ۔ہولیونا نے 100 سے زیادہ فلموں کے علاوہ 150 سے زائد ڈراموں میں مختلف طرح کا کردار ادا کیا۔وہ ٹیلیویژن پر بھی سرگرم تھے ۔دوروز سے مسلسل شوٹنگ کے بعد انہیں بخار ہواتھا اور وہ اپنے فارم ہاوس میں خود کو کوارنٹائن کررکھا تھا۔اس درمیان ان کا سواب نمونہ کورونا جانچ کے لئے بھیجا گیا۔