بنگلورو : کنڑ سنیما کے ’’پاور اسٹار‘‘اور نامور ٹیلی ویژن ہوسٹ پونیت راجکمار کا آج معمول کی ایکسرسائز کے بعد یکایک حرکت قلب بند ہوجانے سے دیہانت ہوگیا ۔ 46 سالہ راجکمار عوام میں غیر معمولی مقبول رہے جس کا اظہار ان کی آخری رسومات کے دوران بھی واضح طور پر دیکھا گیا ۔ بنگلورو کے اسٹیڈیم میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں ان کے مداح شریک ہوئے ۔ راجکمار کی آنکھیں بطور عطیہ دی گئیں جیسا کہ ان کے والد لیجنڈ ساؤتھ ایکٹر ڈاکٹر راجکمار کے دیہانت کے بعد کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر راجکمار نے 1994 ء میں اپنی پوری فیملی کی آنکھیں عطیہ کردینے کا عہد کیا تھا ۔ ان کی دیہانت 2006 ء میں ہوا ۔