کنگس کالونی میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کنگس کالونی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 52 سالہ شخص حسین خان فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حسین خان جو کنگس کالونی میں رہتے تھے ۔ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔