کنگنار ناوت نے متنازعہ زرعی قوانین سے متعلق بیان واپس لیا

   

نئی دہلی: بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے تین متنازعہ زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے سے متعلق اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے واپس لے لیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے 2021 میں منسوخ کیے گئے تین زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کی بات کی تھی۔ وہ جانتی ہیکہ یہ بیان متنازعہ ہو سکتا ہے لیکن تینوں زرعی قوانین کو پھر سے واپس لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین کسانوں کیلئے فائدہ مند تھے لیکن کچھ ریاستوں میں کسان گروپوں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے مرکز نے انہیں منسوخ کر دیا۔اپنے تبصرے پر تنازعہ کے بعد کنگنا رناوت نے آج اپنا بیان واپس لے لیا۔